ديگر

نئی رُتوں کاسندیسہ : ریاض احمد احسان

ریاض احمداحسان
ریاض احمد احسان
پرکیف منظروں کو جسم و جاں میں اتارنے والے چہرے کسی نجم درخشاں کا سنہری روپ پاتے ھیں- محبت ، الفت، خلوص اور ایثار کی تجلیوں میں نہانے والے نفوس کے مقام و مرتبے اور منصب دلبری کو نئی اور تازہ مہکار ملتی ھے-
اہل محبت جہان فانی میں دائمی کردار نبھاتے ہیں- صحرا میں چلتی ہوا کے بگولے— سمندروں میں بہتی ھوئی تیز موجیں—خواہش و عزم کی کھلی کونپلیں—یقین کے مہکتے سویرے—محبوب نگری کا طواف کرتے ملائم رستے—گدگداتے فرش کا احساس— آس کے موسم— ضبط کے دریا— تمنائے وصل کے دھارے—طمانیت کی بہار— فلک کی گود سے ظہور پاتا سورج— پرندوں کے ترانے— موج ہوا سے شاخوں پر چٹکتے غنچے— دمکتی روشنی کے قافلے— دریچوں پر پہرہ دیتی دھنک—- نظر کے آئینے— مسرت کی مہکتی کلیاں اور بانسری کی تان ایک نئے اور تازہ جذبے سے محبت ، خلوص،الفت، چاہت اور ایثار کا پرچم تھامے آپکو خبر دار کر رھی ھے—–
صاحبو! اچھے ، نکھرے اور شفاف موسم کے استقبال کے لیے صف بندی کر لو—- ہوائے الفت چلنے لگی ھے- بچے گا وھی جسے محبت کے سوا کچھ نہیں آتا—
دعا کے پھول آپکی بارگاہ میں پیش ھیں-
ریاض احمد احسان

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

ادب ديگر

اعزاز

  • اگست 8, 2019
از : سنیہ منان ایوان صدر مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔یوم آزادی کی آمد آمد تھی ۔ حکومتی
ادب ديگر

حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی کی پیش گوئیاں

  • اگست 9, 2019
 از:  ڈاکٹرمعین نظامی (بشکریہ جناب ناصرمحموداعوان)                 حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی(