ديگر

محبت اپنے حصے کی محبت مانگ لیتی ہے : یوسف خالد

درِ وابستگی پہ رکھ کے سر حسنِ عقیدت سے
محبت اپنے حصے کی محبت مانگ لیتی ہے
محبت ایک ایسا احساس ہے کہ جب رگ و پے میں اتر جاتا ہے تو خبر ہوتی ہے – یہ اعلان نہیں کرتا لہو میں گھل جاتا ہے – اس کا خمار آنکھوں میں اترتا ہے تو منظروں کی دلکشی بڑھنے لگتی ہے – یہ ہونٹوں کو مس کرتا ہے تو نغمے جاگ اٹھتے ہیں – یہ خواب بن کر خواب گاہوں کو معطر کر دیتا ہے – محبت کا احساس زندگی ہے اور زندگی کسے پیاری نہیں-
محبت معنی و الفاظ سے آگے کا قصہ ہے
محبت صاحبِ احساس کے من کا اجالا ہے
محبت صورتِ خوشبو اترتی ہے رگِ جاں میں
محبت تازہ پھولوں کی صباحت کا حوالہ ہے
———–
محبت بارگاہِ عشق سے رہتی ہے ہم رشتہ
محبت خوشبوؤں سے داستاں تحریر کرتی ہے
محبت خامشی کی گود بھر دیتی ہے معنی سے
محبت جذبہ و احساس کو تصویر کرتی ہے
————
محبت گریہءِ یعقوب ہے
یوسف کی خوشبو ہے

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

ادب ديگر

اعزاز

  • اگست 8, 2019
از : سنیہ منان ایوان صدر مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔یوم آزادی کی آمد آمد تھی ۔ حکومتی
ادب ديگر

حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی کی پیش گوئیاں

  • اگست 9, 2019
 از:  ڈاکٹرمعین نظامی (بشکریہ جناب ناصرمحموداعوان)                 حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی(