خامشی : قمررضا شہزاد ۔۔۔ تبصرہ : یوسف خالد


یوسف خالد
قمر رضا شہزاد اردو غزل کے معروف و اہم شاعر ہیں – ان کا نیا شعری مجموعہ ” خامشی ” کے نام سے کتاب دوست کے زیرِ اہتمام لاہور سے شائع ہوا ہے – 160 صفحات پر مشتمل یہ مجموعہ قمر رضا شہزاد کی خوبصورت غزلوں سے مزیّن ہے اور قارئین کے لیے ایک انمول تحفہ ہے –
قمر رضا شہزاد کی شاعری اپنے عہد کی حسیات سے عبارت ہے –
میں ایک بھٹکے ہوئے عشق کی لپیٹ میں ہوں
سو مجھ پہ سورہء یوسف کا دم کیا جائے
مرے لہو سے کیا جائے راستہ روشن
مرا پھٹا ہوا کرتا علم کیا جائے
——–
اک اور عشق سے مجھے انکار تو نہیں
ہاں کوئی شخص اس سے زیادہ حسین ہو
مرا بدن دہکتی ہوئی آگ سے گزار
شاید اسی طرح تجھے میرا یقین ہو
ان خوبصورت اشعار کے خالق اور بہت پیارے انسان قمر رضا شہزاد کو “خامشی” کی اشاعت پر بہت بہت مبارک ہوا

You might also like

Leave A Reply

Leave Your Comments for this Post