دعاؔعظیمی کے افسانوں کےمجموعے’’ فریم سے باہر ‘‘ پرایک نظر : یونس خیال
اُس کااصل نام کیاہے،مجھےمعلوم نہیںلیکن جب پہلی باراس کاقلمی نام سنا تولگاکہ کسی مزارکامجاوریاکسی روحانی آستانے کے صحن میں بیٹھاکوئی درویش ہوگا جودرگاہ کےانتظامات سنبھالنےکےعلاوہ شفاف سبزبوتلوں میں پڑے پانی کو دم کرکےمریدین سے دعائیںاورعطیات وصول کرتاہوگا ۔جس معاشرے میں دعائیں روزی روٹی کا ذریعہ بن جائیں وہاںمیرے جیسے دنیادارکےہاں ایسا خیال آنا کوئی بڑی […]