راس الخیمہ کے ساحل پر بوقتِ عصر : نصرت نسیم
چمکتا آفتاب بہ وقت عصر نیلگوں سمندر موج اڑاتا نگاہوں کو خیرہ کرتا ہوا دہکتے آفتاب میں پانی کے کیسے کیسے رنگ کبھی نیلگوں، کبھی زمردیں چمکتی کرنوں میں کئ رنگ گھلے ملے کروٹیں بدلتا سمندر موجوں کی روانی خیالات کی طغیانی شکرکی فراوانی الحمدللہ الحمدللہ