از: یوسف خالد
محکومی میں ذلت کیا ہے
آزادی میں راحت کیا ہے
پابندی کا روگ ہے کیسا
دھرتی ماں کی چاہت کیا ہے
آنے والے کل،کے بچے
ہو سکتا ہے ہم سے پوچھیں
آؤ مل کر اسی بہانے
ان لفظوں کے،ان جذبوں کے معنی ڈھونڈیں
اپنے اپنے سوچ نگر کے
سب دروازے،کھول کے بیٹھیں
یادوں کے انبار سے لےکر کچھ قصے،پھر سے دھرائیں
آنے والوں کو سمجھائیں
کیسے ہم نے ان آنکھوں میں آزادی کے سپنے بوئے
کیسے دنیا کے نقشے پر
اپنا پاکستان بنا