اب سمجھ میں آتاہے۔۔۔ شاعرہ:سلمیٰ جیلانی


شاعرہ:سلمیٰ جیلانی
اب سمجھ میں آتا ھے
کیوں کہا گیا
کثرت سے پناہ ما نگو
بازار میں اشیا کی کثرت
انٹرنیٹ پر معلومات کی کثرت
سوشل میڈیا پر
دوستوں اور دشمنوں کی کثرت
فلٹرڈ حسن کی کثرت
داد و تحسین کی کثرت
نفرت اور تشدد کی کثرت
کوئی درمیانی راہ ایسی نہیں
جس پہ چل کر سکون دل ملے
سلمی جیلانی

You might also like

Leave A Reply

Leave Your Comments for this Post