بہ کنار ساحل
موجوں کی روانی
تاحدِ نگاہ پانی
پانی کی روانی
سورج کی لالی
پھولی ہوئی شفق
شفق کی سرخی
شام کی اداسی
شام کی اداسی میں
سرخی کا رنگ گھلا ملا
پھر دھیرے دھیرے
سرخی سیاہی مائل
پانی سرخ سے کالا
دل پر اداسی کا رنگ
گہرا اورگہرا
(دوبئی منظر بیچ پر غروب آفتاب کے وقت )