اُلفت پہ حقیقت کا گُماں یاد رہے گا
بچپن کی محبت کا جہاں یاد رہے گا
وہ پاس رہا ہے تو مرے ساتھ رہا ہے
وہ دُور رہے گا تو کہاں یاد رہے گا
بستی میں طلسمات کا تھا محور و مرکز
اُجلی سی پری کا وہ مکاں یاد رہے گا
معصوم سے دل کی وہ دل آویز کہانی
الفاظ نہیں طرزِِ بیاں یاد رہے گا
اٹھتے ہوئے شعلوں کی جو تعبیر ملے گی
بُجھتے ہوئے خوابوں کا دھواں یاد رہے گا