کبھی جو اس کو مری اور آنا ہوتا ہے
بہت ہی پیار سے رستہ سجانا ہوتا ہے
اگرچہ دل نہیں مانا، منانا ہوتا ہے
کسی طرح کا ہو وعدہ نبھانا ہوتا ہے
کوئی پرندہ کبھی بھی کہیں نہیں جاتا
شجر کو گیت ہوا کا سنانا ہوتا ہے
کوئی بھی رنگ نہیں ہوتا اس محبت کا
کسی بھی رنگ کو اس میں ملانا ہوتا ہے
یہ آنکھ ہے، کسی حد تک ہی ساتھ دیتی ہے
بڑے طریقے سے دریا اٹھانا ہوتا ہے
ہماری سانس پہ قبضہ ہے تیرگی کا ابھی
ہمیں وجود میں سورج جلانا ہوتا ہے
چراغ جلتا نہیں دور سے کبھی شاہین
اسے قریب سے آکر جلانا ہوتا ہے