وقت جاتا رہا ہے کل کل کا
فیصلہ آ گیا ہے عادل کا
کربھی سکتا ہوں میں اسے تقسیم
آخری واسرائے ہوں دل کا
تو نے رکھ دی ہے میرے سینے پر
کیا کروں اب بتا میں اس سل کا
میں تو رہتا ہوں آستینوں میں
میں کہاں سانپ ہوں کسی بل کا
جو ہے بیٹھا تمھارے عارض پر
کوئی ثانی نہیں ہے اس تل کا
جو بناتی ہے خونِ دل محمود
رب ہے مالک تمھاری اس مل کا