تراجم

کوّے کا پر : ادونس ( شام ) ….. ترجمہ : اقتدار جاوید

١۔
صبح کی شان و شوکت کا مدّ ِ مقابل بھلا کون ہے
اک جوانی کا تازہ لہو ہے
جو افلاک تک بہتا ہے
میری نبیوں کی پیشانی میں
یہ زمیں اک پرندوں کی نامختتم ڈار ہے
جو کہ ہر رُت میں آتی ہے
آتی ہے گاتی ہے
پر پھول لاتی نہیں ہے
مرے واسطے گرد لاتی ہے
اور آنکھوں میں بیٹھ جاتی ہے
جیون یونہی منتظر رہتے کٹتا ہے
اور کشتی پاتال میں ڈوب جاتی ہے
اک خواب کی طرح
جس کو پلٹ کر نہیں آنا ہے
٢۔
اس زمیں پر
میں لکھتا ہوں نظمیں
وہاں صرف دانش ہے
جو گرد بن بن کے اڑتی ہے
کرسی کی لکڑی سے،
سگرٹ کے ٹکڑوں سے
میں منتظر ہوں گذشتہ ملاقات کا
٣۔
میں الّو کی خاطر دعا مانگتا ہوں
خدا ٹھیک کر اس کو
پر اس کے ٹوٹے پڑے ہیں
میں اس موت کے آگے
اپنے لیے بھی دعا مانگتا ہوں
کہ مر جاٶں طاعون سے
اس سے آگے، نہیں جس کو کوٸی دعا یاد
لوباں جلاتا ہوں
جل جاٸیں اس میں دوات اور قلم اور سیاہی
٤۔
بیروت آیا نہیں مرے رستے میں
بیروت مہکا نہیں میرے میداں میں
بیروت پھیلا نہیں صبح کے وقت
بیروت میں پار کرتا ہوں
لیکن وہ دکھتا نہیں ہے
میں بیروت میں رہتا ہوں
مجھ کو بیروت دکھتا نہیں
جیسے میں اور بیروت
دونوں دنوں کی چمک میں فنا ہونے والے ہیں!!

younus khayyal

About Author

1 Comment

  1. younus khayyal

    اگست 9, 2020

    ترجمہ اور وہ بھی شعری اصناف کا ۔۔۔۔ ایک مشکل ادبی کام ہے ۔ جناب اقتدارجاوید کہ ہاں یہ کام سہل سا معلوم ہوتاپے اور ان کے تراجم پراصل تخلیق کاگمان ہوتاہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تراجم

مائینڈ پلیٹر : نجویٰ زیبین ۔۔۔ ترجمہ:محمد کامران خالد

Mind Platterیہ چند ادب پارے لبنانی نژاد کنیڈین ادیبہ نجویٰ زیبین کی کتاب ” مائینڈ پلیٹر” سے منتخب اقتباسات کا
تراجم

Blank page …. English translation: Iftikhar Bukhari

Blank page At last all humans are on the same page On the opposite page is Corona Wish, we had