ادب متفرقات

ھوالشافی


از: ناصرمحمود اعوان
تقریبا ایک ماہ قبل فیس بک سپیشلسٹ کی پوسٹ لگائی تھی۔۔ فیس بک سپیشلسٹ یعنی فیس بک مسائل کا معالج یا ماہر۔۔۔ 
یہ پوسٹ پڑھ کر دو بے تکلف دوست میرے پاس تشریف لائے۔۔۔ کہنے لگے: "یار ہم دونوں کا ایک سا مسئلہ ہے، کیا سپیشلسٹ صاحب اسے بھی حل کردیں گے۔۔۔ "
میں نے کہا: "کیوں نہیں۔۔۔ وہ اپنے فن کے باکمال ہیں۔ فیس بک کی ہر طرح کی فکر دور کر دیں گے۔”
کہنے لگے: "اگر صلاح ہو، تو سپیشلسٹ کے ہاں چلیں۔”
میں نے کہا:”بسم اللہ”

ہم سپیشلسٹ کے پاس پہنچے۔ 
دوست نے سپیشلسٹ سے مطلب بیان کیا: "سر، میری پوسٹوں پر زیادہ لائک اور کمنٹ نہیں ہوتے، اس کی کیا وجہ ہے؟”
سپیشلسٹ نے اس کی آئی ڈی نظر بھر کر دیکھی، بولے:”آپ کی لسٹ میں مشہور شخصیات کی تعداد زیادہ ہے، ایسے لوگ دوسروں کی پوسٹوں پر تبصرہ کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔۔۔ آپ عام لوگوں کو لسٹ میں شامل کریں،پوسٹیں ہاتھوں ہاتھ داد پائیں گی۔۔ "
دوسرا دوست بولا:”میری لسٹ میں تو مشہور شخصیات نہیں ہیں، پھر میری پوسٹوں پر لائک اور کمنٹ کی تعداد کیوں کم ہے؟”
سپیشلسٹ نے اچٹتی ہوئی نظر اس کی آئی ڈی پر ڈالی اور ترنت بولے:”آپ کی لسٹ میں مشہور شخصیات تو نہیں ہیں، البتہ ایسے لوگ بکثرت ہیں، جو خود کو مشہور سمجھتے ہیں۔۔۔ "
"خود کو مشہور سمجھنے سے کیا مراد ہے جناب؟”
"کسی کا ایک آدھ آرٹیکل کہیں چھپ گیا، کوئی کسی گروپ کا ایڈمن ہے، کوئی فیس بک پر شاعری وغیرہ کرتا ہے، کسی کا مشہور شخصیات کے ساتھ فوٹو آگیا۔۔۔۔۔۔”
سپیشلسٹ نے دوستوں کا فیس بک قضیہ چکا دیا۔۔۔۔ ان کی سمجھ میں بات آگئی۔ آج کل وہ اپنی لسٹ میں مشہور اور خود کو مشہور سمجھنے والی شخصیات کو خارج کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ذرا جائزہ لیں، آپ کی لسٹ میں کون ہیں:
مشہور، خود کو مشہور سمجھنے والے یا عام لوگ ؟
(ناصر محمود اعوان)

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ متفرقات

گڈوکون سے اسکول جائے گا؟

  • جولائی 27, 2019
از: سنیا منان گڈو کونسے اسکول جائے گا؟ گڈو کے اسکول کا مسئلہ آیا تو سمجھو صحیح معنوں میں دانتوں
متفرقات

شدت غم میں رونے سے کیا ہوتا ہے؟

  • جولائی 28, 2019
از: ناصرمحموداعوان آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ رونے کا