شاعر: کرم حسین بزدار
عشق بیگم سے ہوا ہے ساری دنیا چھوڑ کر
سچ بتانے میں بھلا دنیا کا کیوں کر ڈر لگے
رونقیں بیگم کے دم سے ہیں مرے گھرمیں سبھی
وہ اگر گھر میں نہ ہو ویران مجھ کو گھر لگے
رن مُــریدی کا اگـر ٹھپہ لـگـانا ہے لگا
ہاں مجھے منظور ہے الزام جو مجھ پر لگے
کرم حسین بزدار