آرٹسٹ و شاعر : محمد مختارعلی
میں بطور خطاط و شاعر اپنی اور اپنی آرٹسٹ کمیونٹی کی طرف سے کشمیر میں ہندوستانی حکومت کی حالیہ بربریت اور کشمیریوں کے تاریخی تشخص کو پامال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور بطور فنکار اپنے تازہ اشعار اور یہ فن پارہ کشمیری عوام کی نذر کرتا ہوں۔
رنجیدہ ہُوں اس منظرِ دل گیر سے میں بھی
وابستہ ہوں یوں خطّہء کشمیر سے میں بھی !
جنّت ہے کہ شہ رگ ہے کہ ٹُکڑا ہے جگر کا !
مختار جُڑا ہوں اسی تصویر سے میں بھی !