تنقید

خامشی : قمررضا شہزاد ۔۔۔ تبصرہ : یوسف خالد


یوسف خالد
قمر رضا شہزاد اردو غزل کے معروف و اہم شاعر ہیں – ان کا نیا شعری مجموعہ ” خامشی ” کے نام سے کتاب دوست کے زیرِ اہتمام لاہور سے شائع ہوا ہے – 160 صفحات پر مشتمل یہ مجموعہ قمر رضا شہزاد کی خوبصورت غزلوں سے مزیّن ہے اور قارئین کے لیے ایک انمول تحفہ ہے –
قمر رضا شہزاد کی شاعری اپنے عہد کی حسیات سے عبارت ہے –
میں ایک بھٹکے ہوئے عشق کی لپیٹ میں ہوں
سو مجھ پہ سورہء یوسف کا دم کیا جائے
مرے لہو سے کیا جائے راستہ روشن
مرا پھٹا ہوا کرتا علم کیا جائے
——–
اک اور عشق سے مجھے انکار تو نہیں
ہاں کوئی شخص اس سے زیادہ حسین ہو
مرا بدن دہکتی ہوئی آگ سے گزار
شاید اسی طرح تجھے میرا یقین ہو
ان خوبصورت اشعار کے خالق اور بہت پیارے انسان قمر رضا شہزاد کو "خامشی” کی اشاعت پر بہت بہت مبارک ہوا

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تنقید

شکیب جلالی

  • جولائی 15, 2019
از يوسف خالد شکیب جلالی—————-ذہنی افلاس اور تخلیقی و فکری انحطاط کی زد پر آیا ہوا معاشرہ لا تعداد معاشرتی
تنقید

کچھ شاعری کے بارے میں

  • جولائی 15, 2019
      از نويد صادق مولانا شبلی نعمانی شعرالعجم میں لکھتے ہیں: ’’ سائنس اور مشاہدات کی ممارست میں