شاعر: اعظم شاہد
میرے پیار کے رنگ میں آ کر دیکھو تو
تم بھی مجھ سے ہاتھ ملا کر دیکھو تو
جل کر موتی کیسے کالا ہوتا ہے
تم بھی دل میں آگ لگا کر دیکھو تو
کتنی سندر ،کتنی پیاری لگتی ہو
اپنے الجھے بال بنا کر دیکھو تو
شام ڈھلے میں تنہا اپنی چھت پر ہوں
تم بھی اپنی چھت پر آ کر دیکھو تو
خالی ہات نہیں پے آتا کوئی بھی
تم بھی ان کے در پر جا کر دیکھو تو
اعظم آج لگے ہے بارش ہونی ہے
اپنے گھر سے باہر آ کر دیکھو تو
اعظم شاہد