Poetry غزل

روشن دل،بیدار نظر دے یااللہ


شاعر : قتیل شفائی
درد سے میرادامن بھر دے یااللہ
پھر چاہے  دیوانہ  کر دے  یااللہ
میں نے تجھ سے چاندستارے کب مانگے
روشن دل  ،  بیدار نظر دے یااللہ
میرے کاندھے جس کواپنا جان سکیں
مجھ  کو سوچنے والا سر دے یااللہ
دھوپ میں چلنےوالےموم کے لشکرکو
کوئی  سایہ  دار  شجر  دے یااللہ
سینہ تان کے چلتارہنے دے مجھ کو
دینا  ہے تو اپنا  ڈر  دے یا اللہ 
یادھرتی کے زخموں پرمرہم رکھ دے
یا میرا دل  پتھر کر  دے یا اللہ 
 (آموختہ)

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں