Poetry نظم

جشن آزادی مبارک 


شاعر: قمرریاض

پہلے میں نے ماں کو دیکھا اور پھر دیکھا پاکستان 
اُنگلی پکڑ کے چلنا سِیکھا اور پھر دیکھا پاکستان
بڑا ھوا تو خبروں میں ، اسکولوں میں ،اخباروں میں 
قائِد کے اَفکار کو سمجھا اور پھر دیکھا پاکستان
پاک وطن کے رکھوالوں کی وَردی چومی آنکھوں سے
سبز ہلالی پرچم تھاما اور پھر دیکھا پاکستان
اپنی یہ پہچان بھی ھے اور اپنا یہ ایمان بھی ھے 
ھم نے اِس کو مِل کر مانگا اور پھر دیکھا پاکستان
مَری گئے ، کاغان گئے ، چترال گئے ، کشمیر گئے 
پھر ہم نے لاھور کو چاہا اور پھر دیکھا پاکستان
پاکستان میں رہتے ہیں سب چاند سِتارے جیسے لوگ 
ھم نے قمر ہر ایک کو پَرکھا اور پھر دیکھا پاکستان
قمرؔریاض
14 اگست 2019
Image may contain: night

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نظم

ایک نظم

  • جولائی 11, 2019
       از : یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز
نظم

آبنائے

  • جولائی 13, 2019
         اقتدارجاوید آنکھ کے آبنائے میں ڈوبا مچھیرا نہ جانے فلک تاز دھارے میں گاتی ‘ نہاتی