محمدجاویدانور
کبھی جا کر کوئی آیا ہے اے دل
جو تُم اُس کا بُلانا چاہتے ہو
کبھی پلٹا ہے کوئی اُس نگر سے
جہاں سے اُس کو لانا چاہتے ہو
چلو چھوڑو بھُلا دو ! بھُول جاؤ
اگر سچ مُچ بھُلانا چاہتے ہو
وگرنہ روز کا رونا ہےپگلے
تو کیوں رونا رُلانا چاہتے ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔