اپسرا گل
چل رہا ہے علاج ابا کا
تین بہنوں کے بعد بھائی ہے
سب کی تعلیم بھی ضروری ہے
بھائی ہے ماں کی آنکھ کا تارہ
اور وہ آنکھ ہو گئی دُھندلی
تھوڑی پنشن میں کیا کریں ابا
میری تنخواہ سے چل رہا ہے گھر
آج جو رشتہ میرا آیاہے
کل بتائیں گی اس کا نقص اماں
اور میں ہاں میں ہاں ملاوں گی