دن کا پچھلا پہر
پگھلتے لمحوں میں یاد یار
میں گم
ایک تنہا اداس بوڑھا نوجوان
جو کئی دنوں سے
اپنی محبت کے انتظار میں
چپ ہے
اسے بولنا نہیں آتا کہ سننے والا کوئی نہیں
اسے لکھنا نہیں آتا کہ پڑھنے والا کوئی نہیں
تم نے میری کیا سننی ہے
تم نے لکھا کیا پڑھنا ہے کہ تم بھی
پریشان مایوس اور
مونجھ میں
اپنی محبت کے انتظار میں ہو