’’ خیال نامہ ‘‘
السلام علیکم احبابِ گرامی! ہمارا معاشرہ بہت سے فکری مغالطوں اور ذہنی انتشار کا شکار ہے -اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ سماجی مسائل اور فکری تضادات کے حوالے اپنی سوچ کو کام میں لائے اور بہتری کے لیے ذہن سازی کی کوئی تحریک شروع کرے –
” خیال نامہ ” ایک ایسافورم ہے جس کا مقصد صحت مند مکالمے کو فروغ دینا ہے – تا کہ ہم سب باہمی فکری شراکت سے ایک متوازن سوچ کا حامل معاشرہ تشکیل دے سکیں -اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر علمی،ادبی اور ثقافتی مواد کی حامل تحریریں شامل کی جائیں گے- اس ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹرمعروف شاعر،ادیب اور دانشورجناب ڈاکٹر یونس خیال نے یہ احسن قدم اٹھایا ہے – مجلس ادارت میں شامل تمام دیگر افراد بھی علم و ادب سے وابستہ ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں –
آئیے اس تحریک کا حصہ بنیں اور ایک فکری تحریک شروع کریں – اور اپنے حصے کا دیا جلائیں –
اللہ ہماری ارادے کو بار آور کرے –
یوسف خالد۔ ۱۰ جولائی ۲۰۱۹ ۔
خالد سروہی
جولائی 10, 2019اللہ پاک کامیابی سے ہمکنار کرے آمین