کالم

احساس۔۔۔ کالم: یوسف خالد     


یوسف خالد 
     عمران خاں ۔۔۔۔ ایک آزاد مسلم ریاست کالیڈر 
اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر ایک ایسے شخص کی تقریر تھی جو ہر قسم کی تحسین و تنقید سے بے نیاز پوری دلسوزی اور احساس سے امن کی بات کر رہا تھا مکروہات دنیا کی تکذیب کر رہا تھا جو انسانیت کے احترام کی بات کر رہا تھا – جو دین اسلام کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھا رہا تھا جو ظلم و بربریت اور نا انصافی کو عالمی امن کے لیے شدید ترین خطرہ قرار دے رہا تھا — ہندو جنونیوں کو بے نقاب کر رہا تھا – بھارت کی ریاستی پالیسیوں سے دنیا کو باخبر کر رہا تھا – جس کا انداز حق گوئی اور درد مندی کا عکس پیش کر رہا تھا – جو اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو جوہری جنگ کے خطرات کے امکانات سے با خبر کر رہا تھا .
یہ ایک ایسے شخص کی تقریر تھی جس کا ایمان محکم ،ارادے مضبوط اور نیت آئینے کی طرح شفاف ہے – جو نڈر ہے جو اللہ کی حاکمیت پہ یقین رکھتا ہے اور حضور کی محبت میں سرشار ہے — مکاری ، عہد شکنی اور دیگر اخلاقی پستی کی علامتوں سے نفرت کرتا ہے — ایک با وقار شخص ،ایک محبِ وطن اور حقیقی راہنما –
نتائج کچھ بھی ہوں جو انسانی بساط میں تھا اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی – اللہ عمران خان کی حفاظت فرمائے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام فرمائے اور نام نہاد دانشوروں کی زبانوں کو گنگ کردے –
پوری پاکستانی قوم پہ لازم ہے کہ وہ اس دلیر ،دیانت دار اور عظیم محبِ وطن شخص کی سلامتی اور کامیابیوں کے دعا کرے –
یوسف خالد

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کالم

ترقی یا پروموشن ۔۔۔۔ خوش قسمتی یا کچھ اور

  • جولائی 11, 2019
ترجمہ : حمیداللہ خٹک کون ہے جوزندگی میں ترقی نہ چاہتاہو؟ تقریباًہرفرد ترقی کی زینے پر چڑھنے کا خواب دیکھتا
کالم

کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی

  • اگست 6, 2019
از : یوسف خالد کشمیر جل رہا ہے اور دنیا بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے — دنیا کی