میں نے رکھی زمین آنکھوں پر
ہیں مکان و مکین آنکھوں پر
روشنی سے بہت محبت ہے
غم رہیں جاگزین آنکھوں پر
آپ احباب میرے ساتھ رہیں
آپ ہوں گے ترین آنکھوں پر
لوگ کہسار لے کے آئے تو
میں نے رکھے مہین آنکھوں پر
عشق آباد کر گیا ہے جہاں
جھک رہی ہے جبین آنکھوں پر
اے فلک زاد ! کیا تو بہرہ ہے
خاک بولے ، سمین آنکھوں پر
اے محبت یہی بہت ہے مجھے
درد رکھے ، ثمین آنکھوں پر
میرے اشعار محو_ رقص ہوئے
بن گئے ہیں ، امین آنکھوں پر
بیعتِ عشق بھی انیس احمد
ہو گئی بہترین آنکھوں پر