بک شیلف

مَیں اور مَیں۔۔۔ شعری مجموعہ: سعید اشعر


تبصرہ نگار: یوسف خالد
    سعید اشعر کا اردو شاعری کے اہم شعرا میں شمار ہوتا ہے – ان کے اب تک 6 شعری مجموعے چھپ چکے ہیں – ان کی غزلوں کا چوتھا شعری مجموعہ حال ہی میں ” میں اور میں ” کے نام سے انحراف پبلیکیشنز سے شائع کیا ہے – 176 صفحات مشتمل اس شعری مجموعہ کا دیباچہ جناب نعیم گیلانی نے تحریر کیا ہے – وہ لکھتے ہیں کہ "سعید اشعر کے اسلوب کی انفرادیت ان کے جذبے کی سچائی اور توانائی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے -عملَ تخلیق کے دوران وہ کسی مرحلے پراس سچائی اور شعری صداقت کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے” سعید اشعر کے چند اشعار احباب کے لیے کچھ اس طرح مرا اندر دکھا دیا مجھ کو اندھیری شب تھی کنویں میں گرا دیا مجھ کو میں خود کو خود سے جدا کس طرح کروں اس نے عجیب طور سے مجھ میں ملا دیا مجھ کو —– سہولت سے کیا ہے پار صحرا تری آواز نے بھی رہبری کی نئے سورج کی بیداری کی خاطر پھٹے خیمے میں ہر شب بندگی کی یہ اتفاق ہے کہ اسی نام سے ملک کے مایہ ناز شاعر،ادیب،مفکر اور انشائیہ نگار جناب پروفیسر غلام جیلانی اصغر ( مرحوم ) کا شعری مجموعہ چھپ چکا ہے – یوں ایک ہی نام سے چھپنے والے ان دونوں شعری مجموعوں نے اپنے نام کا جواز پیدا کر دیا ہے یعنی ” میں اور میں ” اب یہ معاملہ دونوں شعرا کے درمیان ہے ہمیں تو دونوں نے سرشار کیا ہے – 

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

بک شیلف

سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ " قیاس "

  • جولائی 14, 2019
    تبصرہ نگار ۔  پروفیسر يوسف خالد سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ ” قیاس ” انحراف پبلیکیشنز لاہور،اسلام
بک شیلف خیال نامہ

وفیات اہل قلم خیبرپختونخوا

  • جولائی 16, 2019
تبصرہ : خورشیدربانی بقول معروف شاعر اور محقق خالد مصطفیٰ،ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کوپاکستان میں وفیات نگاری کے امام کا