بزمِ خواتین

ترکیب ۔۔۔ بھنی ہوئی کلیجی

ترکیب از: عمارہ قیصر

اس امیج کا "ALT" ٹیگ نہیں ہے. اور اس کی فائل کا نام image-3.png ہے

اجزا:

کلییجی (ٓ ٓادھا کلو)

پیاز (دو عدد درمیانے سائز کے) 

لہسن پیسٹ ( ایک چائے کا چمچ )

ادرک پیسٹ ( ایک چائے کا چمچ )

ہری مرچیں(ایک عدد)

ٹماٹر           (دو عدد)

ہرا دھنیا      ( باریک کٹی ھوئی ٓادھی گڈی)

مصالحہ جات:

نمک ( حسبِ ذائقہ)

سرخ مرچ پاؤڈر ( حسبِ ذائقہ)

زیرہ (ایک چائےکا چمچ)

سرکہ( دو چائے کے چمچ)

بنانے کا طریقہ:

   سب سے پہلے کلیجی کو سرکہ لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر کلیجی کو اچھی طرح دھو لیں۔اس کے بعد کلیجی کو گھی میں یا تیل میں تل لیں اور تلنے کے بعد کلیجی کو کسی برتن میں نکال لیں۔جس گھی یا تیل میں کلیجی کو فرائی کیا تھا اس میں باریک پیاز کاٹ کر  براؤن کرلیں۔جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں تمام مصالحہ جات اور ادرک لہسن کا پیسٹ  اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ کو بھون لیں۔اس کے  بعد فرائی کی ہوئی کلیجی کو مصالحہ میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔اوپر سے ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔مزے دار بھنی ہوئی کلیجی تیار ہے۔

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

بزمِ خواتین خیال نامہ کچن کارنر

پکوان ۔۔۔ مٹن سیخ کباب

  • اگست 8, 2019
ترکیب از : عمارہ قیصر         اجزا۔ بکرے کا قیمہ (ایک کلو) پیاز (دو عدد درمیانے سائز
بزمِ خواتین خیال نامہ

مٹن چانپ فرائی

  • اگست 9, 2019
ترکیب : عمارہ قیصر   اجزا: چانپ (ٓادھا کلو) (دو عدد) انڈے میدہ (تین بڑے چمچ) لہسن (دس جو ئے) گرم