نظم چاندنی : محمود پاشا BY younus khayyal مئی 9, 2020 0 Comments 240 Views جب تلک ناچیں نہ لہریں بحر پر ہو چکوری پر نہ طاری بے خودی روپ دلہن کا نہ دھارے دشت گر مَور نی بولے نہ آدھی رات کو مہ جبینوں کے نہ دل دھڑکیں اگر عاشقوں پر گر نہ اترے اضطراب اور فضا منظر نہ دے اک خواب کا چاند تیری چاندنی بیکار ہے محمودپاشا Facebook WhatsApp Email