غزل

غزل : غزالہ شاہین مغل

یہ محبت عجیب جذبہ یے
زندہ رکھ رکھ کے مار دیتا ہے

میری کھڑکی میں جو ستارا ہے
کیا محبت کا استعارا ہے

شکر کرتی ہوں نام لے کے ترا
تو نے دل کو گداز رکھا ہے

دل کی تختی پہ اب کے لکھا ہے
نام تیرا بہت ہی اچھا ہے

میرے ہاتھوں میں سبز کنگن ہیں
میری چُنری کا رنگ پیلا ہے

لوٹ جاؤں گی میں کہانی میں
میرا کردار ہی کچھ ایسا ہے

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں