Poetry نظم

جُز غمِ آلِ عبا ہم اور غم رکھتے نہیں


شاعر: میرانیس
رنجِ دُنیا سے کبھی چشم اپنی    نم رکھتے نہیں
جُز غ    مِ آلِ عبا    ہم اور غم رکھتے نہیں
کربلا    پُہنچے    زیارت کی ہمیں پروا ہے کیا؟
اب ارم بھی ہاتھ آئے تو قدم رکھتے نہیں
در پہ شاہوں کے نہیں جاتے فقیر اللہ کے
سرجہاں رکھتے ہیں سب،ہم واں قدم رکھتے نہیں
دیکھنا کل ٹھوکریں کھاتے پھریں گے اُن کے سر
آج نخوت سے زمین پر جو قدم رکھتے نہیں
کہتے    تھے اعدا کہ بچے بھی علی کے شیر ہیں
جب بڑھاتے ہیں تو پھر پیچھے قدم رکھتے نہیں
چادریں جب چھینیں رانڈوں کی تو عابد نے کہا
کچھ حیا و    شرم    یہ     اہلِ ستم    رکھتے نہیں
مرثیے اِک دن میں کیاسب کہہ کے اُٹھوگے انیس
ہاتھ سے کیوں آج قرطاس و قلم رکھتے نہیں​

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نظم

ایک نظم

  • جولائی 11, 2019
       از : یوسف خالد اک دائرہ ہے دائرے میں آگ ہے اور آگ کے روشن تپش آمیز
نظم

آبنائے

  • جولائی 13, 2019
         اقتدارجاوید آنکھ کے آبنائے میں ڈوبا مچھیرا نہ جانے فلک تاز دھارے میں گاتی ‘ نہاتی