از: شمع شاہین
ايک بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا تو بِلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ ديا کہ👟
يہ سمندر چور ہے ۔💦
اور کچھ ہی فاصلے پر ايک شکاری نے سمندر ميں جال پھينکا اور بہت سی مچھليوں کا شکار کيا ۔ تو خوشی کے عالم ميں اسنے ساحل پر لکھ ديا کہ🐟
سخاوت کيلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے اے بحرِ سخاوت ! سخاوت تم سے اور تم سخاوت سے ہو ۔💙
نوجوان غوطہ خور نے سمندر ميں غوطہ لگايا اور وہ اسکا آخری غوطہ ثابت ہوا ۔ کنارے پر بيٹھی غمزدہ ماں نے ريت پر ٹپکتے ہوئے آنسوں کيساتھ لکھ ديا💧
يہ سمندر قاتل ہے ۔
ايک بوڑھے شخص کو سمندر نے موتی کا تحفہ ديا تو اسنے فرحت جذبات ميں آکر ساحل سمندر پر لکھ ديا🌬
کہ يہ سمند کريم ہے ۔ کرامت اس سے يہ اور يہ کرامت کی مثال ہے ۔💎
پھر ايک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب کا لکھا ہوا مٹا ديا
لوگوں کی باتوں پر سر مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ ديکھتا ہے ________!
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ___________________؛
بہت سلامتی ہو آپ سب پر ہمیشہ ______آمین _________!!