نعت

 نعت : مُحمَّد خلیل الرَّحمٰن خلیلؔ

محمد خلیل الرحمان خلیل
مُحمَّد خلیل الرَّحمٰن خلیلؔ
جب یہ سرکار کی اُلفت رگ ِ جاں ہوتی ہے
دل میں تب خواہش ِ دیدار جواں ہوتی ہے
دل مدینے میں محبّت کے سبب کِھلتے ہیں
“ ہر طرف نُور کی بارش جو رواں ہوتی ہے”
چُوم لیتا ہوں انگوٹھے جو سُنوں نام ِ نبیؐ
جب مِرے پاس مساجد میں اذاں ہوتی ہے
یہ فقط ذکر ِ علی کا ہے کرشمہ دیکھا
بغض ہو یا کہ خوشی رُخ سے عیاں ہوتی ہے
کس میں ہمّت ہے کہ وُہ نعت کہے خود اُنکی
یہ تو توفیق ِ عطا سے ہی بیاں ہوتی ہے
کھینچ لیتی ہے وُہ پروانے کو اپنی جانب
دل میں اک شمع رسالتؐ جو نہاں ہوتی ہے
اشک کرتے ہیں بیاں حالت ِ دل آپ خلیلؔ
پہنچ کر در پہ یہ کب بس میں زباں ہوتی ہے
مُحمَّد خلیل الرَّحمٰن خلیلؔ ، اسلام آباد

km

About Author

1 Comment

  1. Muhammad Musab Khalil

    اکتوبر 9, 2019

    Ma sha Allah bht khoob

Muhammad Musab Khalil کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نعت

نعت ۔۔۔ شاعر:افضل گوہرراو

  • ستمبر 25, 2019
افضل گوہرراو لہو کا ذائقہ جب تک پسینے میں نہیں آتا میں پیدل چل کے مکےّ سے مدینے میں نہیں
خیال نامہ نعت

نعت:حفیظ تائب

  • ستمبر 27, 2019
حفیظ تائب خوش خصال وخوش خیال و خوش خبر،خیرالبشرﷺ​ خوش نژاد و خوش نہاد  و خوش نظر، خیرالبشرﷺ​ ​ دل