بشکریہ جناب صداقت بلوچ
سورة التوبة، آیت 103
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
خُذۡ مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمۡ وَ تُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا وَ صَلِّ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۰۳﴾
۔ ( اے پیغمبر ) ان لوگوں کے اعمال میں سے صدقہ وصول کرلو جس کے ذریعے تم انہیں پاک کردو گے اور ان کے لیے باعث برکت بنو گے ، ( ٧٩ ) اور ان کے لیے دعا کرو ۔ یقینا تمہاری دعا ان کے لیے سراپا تسکین ہے ، اور اللہ ہر بات سنتا اور سب کچھ جانتا ہے ۔
Sunnan e Ibn e Maja Hadees # 321
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَدَّثَنَاهُ عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ الدَّوْنَقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو يَحْيَى الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانِي أَنْ أَشْرَبَ قَائِمًا، وَأَنْ أَبُولَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ 27.
انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھڑے ہو کر پانی پینے سے، اور قبلہ رو ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Sahih Hadees
السلام علیکم
الله کریم! وطنِ عزیز پر اپنا رحم و کرم فرما۔ اسے ترقی دے اور ہرشر و سازش سے بچا۔ مالک ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ بس تو ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما، ہم سب کی بخشش فرما، ہم سب کی پریشانیوں کو دور فرما اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے اور نیک صالح عمل کرنے کی توفیق عطا کر۔ اللہ ہمیں اپنے سوا کسی اور کا محتاج نہ بنانا۔
آمین