تراجم

فلسطینی شاعرمحمود درویش کی مشہورنظم ’’ماں‘‘ کا اردوترجمہ : اقتدارجاوید

 

مری اب فقط ایک خواہش ھے
یہ آخری میری خواہش ھے
ماں کا بنایا ہوا کھانا
کھاؤں،
میں
ماں کے پکاتے ہوے قہوے کا گھونٹ بھر لوں
میں
لمسِ مقدّس کو محسوس کر لوں
کہ بھرتی چلی آتی ہیں
میرے بچپن کی یادیں
یہ جاں لیوا احساس ھے
جو مجھے مارتا ھے
میں، کیسے بھلا
اپنے جیون کا قرضہ چکاؤں
میں، کیسے بھلا
من کے پاکیزہ اشکوں کی قیمت چکاؤں !

اگر
واپسی میری قسمت میں لکھی ھے
ماں
اپنی پلکوں کے پیچھے
چھپانا مجھے
مری میّت کو اس گھاس سے ڈھانپ دینا
جہاں پاؤں ترے پڑے
ماں
مجھے باندھنا
کس کے بالوں سے
اور اس دھاگے سے
ترے کپڑوں کے نیچے جو لٹکا ہوا ھے

اگر
واپسی میری قسمت میں لکھی ھے
قہوے کی خاطر
مری ہڈیوں کو جلانا
مجھے تار کی شکل میں
اپنی چھت پر لگانا
وہاں جا کے کپڑے سکھانا !
بہت بوڑھا اب ہو چکا ہوں
مجھے،
میرے بچپن کے روشن ستارے
دکھانا، دکھانا وہ رستہ
جو ماں تک پہچتا ھے !!!

 

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تراجم

مائینڈ پلیٹر : نجویٰ زیبین ۔۔۔ ترجمہ:محمد کامران خالد

Mind Platterیہ چند ادب پارے لبنانی نژاد کنیڈین ادیبہ نجویٰ زیبین کی کتاب ” مائینڈ پلیٹر” سے منتخب اقتباسات کا
تراجم

Blank page …. English translation: Iftikhar Bukhari

Blank page At last all humans are on the same page On the opposite page is Corona Wish, we had