شاعر: کرم حسین بزدار
چھپنے کی پھر جگہ نہیں ملتی مجھے کہیں
جب مارتی ہے وہ مجھے جوتی اتار کے
گزرا زمانہ یاد مجھے آ رہا ہے اب
دیکھے کبھی تھے میں نے بھی کچھ دن بہار کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاں ہتھیلی پہ لے کے ہم پاگل
اس کے کوچے میں یار پھرتے ہیں
بس فقط آٹھ بھائی ہیں اس کے
چار بیٹھے ہیں چار پھرتے ہیں