باشعور ہونے کا مطلب یہ ھے کہ ہر آنے والے بحران، مشکل اور چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیا جائے— خیالات کا رزق مقدس نفوس پر نازل ھوتا ھے اور انسان کو نا صرف سمجھدار بلکہ سخی بھی بنا دیتا ھے— شعور زندگی کو پائیدار اور مستحکم بنانے کا سبب بنتا ھے- ہمیں اُس زندگی سے کوئی اطمینانِ قلب، تسکین یا خوشی حاصل نہ ہو گی جس میں عبور کرنے کے لئے کوئی رکاوٹ یا پانے کو کوئی منزل نہ ھو—-
کسی کی داد و تحسین کرنا، ہمت بڑھانا، حوصلہ افزائی کرنا اور وسوسوں سے نکالنا بڑا ہی کمال کام ھے ان کوششوں کے سبب دوسروں کی وہ خوبی، مہارت اور تحریک ہماری شخصیّت کا حصہ بھی بن جاتی ھے-
کسی نظریاتی تخریب کاری کو شکست دینے کا بہترین طریقہ یہ ھے کہ آپ خود اتنا خوب تر لکھیں جتنا آپ لکھ سکتے ہیں— ایک ناقابلِ انکار حد تک لکھی گئی شاندار تحریر ہی فکری و نظریاتی تخریب کاری اور شرپسندی کے خلاف بہترین دلیل ھو سکتی ھے-
اچھی، سچی اور کھری بات کسی بھی انسان کی تحریر یا تخلیق میں آجائے وہ ھم سب انسانوں کی مشترکہ پراپرٹی ھے اسے دوستوں سے شئیر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں-
صبح بخیر : آپکا احسان مند