کالم

آئیے کردار سازی پر توجہ دیں : ریاض احمد احسان

خشک لفظوں پر ٹہلتے وعدے—دشت کی سپردگی میں دیے گئے خواہشوں کے ہرن— وصل کی تمنا میں کوکتی کوئل—پنکھ پھڑپھڑاتی سوچ—پھولوں کے مرثیے— زرد پیڑوں کا نوحہ—گھونسلوں میں سہمے ھوئے پرندوں کی فریاد— بربط شوق پر چھائی خاموشی— کھلنے سے قبل مرجھانے والے گل یاسمین—تتلیوں کے ٹوٹے ھوئے پر—صبح کی ہتھیلی سے ٹپکتا لہو— سرد خانوں کی زینت بنا شکستہ بدن—آنکھ کے دریچے پر مچلتے اور تڑپتے آنسو— ہونٹوں پر کپکپاتے ، سسکتے اور بلکتے سوالات–دل کا ڈوبتا سفینہ—ہجر کے سانپوں کا ڈسا وجود— بے آئین بدن اور ضابطے توڑتے اجسام محبت نگری میں آئین شکنی کرتے ھوئے  ہوس پرستوں سے فریاد کرتے ہیں کہ محبت کی طریقت  میں مرزا اور رانجھے نہیں وارث شاہ اور بلھے شاہ سرفراز ٹھہرتے ہیں-

تمام اچھی باتیں کہی اور لکھی جا چکیں— آئیے کردار سازی پر توجہ دیں- جن لوگوں کو اپنی موت کا دکھ دے کر جانا ھے اپنی زندگی میں انہیں خوشیاں اور آسانیاں دیں- لوگوں کی راہ سے کانٹے چننے والوں کی قبروں پر پھول اگتے ہیں— لوگوں کی زندگی سے اندھیرے دور کرنے والوں کی قبروں پر چراغ جلتے ہیں-

 

younus khayyal

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کالم

ترقی یا پروموشن ۔۔۔۔ خوش قسمتی یا کچھ اور

  • جولائی 11, 2019
ترجمہ : حمیداللہ خٹک کون ہے جوزندگی میں ترقی نہ چاہتاہو؟ تقریباًہرفرد ترقی کی زینے پر چڑھنے کا خواب دیکھتا
کالم

کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی

  • اگست 6, 2019
از : یوسف خالد کشمیر جل رہا ہے اور دنیا بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے — دنیا کی