بابرجاوید
ذوالفقار احسن دبستانِ سرگودھا کی ادبی تثلیث کا ایک اہم نام ہے۔انہوں نے ڈاکٹر وزیر آغا کی ادبی تحریک کےعروج کے دورمیں اپنے تخلیقی سفر کا آغاز کیا ۔انہیں آغا صاحب کی ادبی محفلوں مذاکروں اور مشاعروں سے مستفید ہونے اور اپنے تخلیقی ذوق کو نکھارنے کے بھرپور مواقع میسر آئے ۔ آغا صاحب کے ادبی جریدے” اوراق ” نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید ابھارنے اور جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اب انہوں نے ادبی حلقوں میں شاعر’ نقاد ‘ محقق اور ریڈیو براڈکاسٹر کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کرلی ہے ۔
۔ ۔ ۔ ذوالفقار احسن کی نئی کتاب "خواجہ اعجاز احمد بٹ بحثیت افسانہ نگار ” شائع ہوئی ہے ۔زیر مطالعہ کتاب میں ذوالفقار احسن نے خواجہ صاحب کی شخصیت اور ان کے فکر و فن پر مختلف اوقات میں اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے مضامین ومقالات کا خوبصورت انتخاب شامل کیا ہے ۔اس میں ذوالفقار احسن کا بھی ایک مضمون شامل ہے اور ساتھ ہی خواجہ صاحب کے افسانوں کا انتخاب بھی شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اگرچہ بنیادی طور پر ایک مرتبہ کتاب ہے لیکن مضامین کے انتخاب’ ترتیب اور پیشکش سے مرتب کے تنقیدی شعور’ تحقیقی معیار اور تخلیقی ذوق کا بھی پتہ چلتا ہے امید ہے کہ یہ کتاب ادب کے عام قارئین کے علاوہ خواجہ اعجاز احمد بٹ کی افسانہ نگاری پر کام کرنے والے سکالرز اور محققین کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی اور ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی ۔
Rashid Mirza
نومبر 4, 2019Babar Javed’s style has the power to capture internal realities as well as external realities. The material of the book, the method of research and the current style is a fan proof that Dr. Babar Javed is a researcher and brillant person who has a habit of looking at things with a keen eye which is an indication of his success in the future.