مکتوب نگار : عنایہ فلک نور
السلام علیکم ! خیال نامہ کو پڑھنے کا موقع ملا بہت اچھا لگا کہ اتنی معیاری تحریریں پڑھنے کو ملیں ۔ خوبصورت افسانے، نظمیں، تبصرے سب کچھ ہی ملا لیکن ایک کمی محسوس ہو رہی ہے کہ خواتین اور ان کے مسائل کے بارے میں کچھ پڑھنے کو نہیں ملا۔ امید ہے کہ اس طرف بھی توجہ ہوگی ۔
خیال نامہ کے ادارتی بورڈ میں ملک کے مایہ ناز ادیب و شعرا جناب پروفیسر یوسف خالد، جناب خورشید ربانی، جناب نوید صادق اور محترمہ صائمہ نسیم بانو کے نام شامل ہیں جب کہ مشاورتی بورڈ میں اردو ادب کے اہم ترین تخلیق کار جناب ڈاکٹر شفیق آصف، جناب ناصر محمود اعوان اور جناب قمر ریاض شامل ہیں –
جناب ڈاکٹر یونس خیال نے تمام خوبصورت اور اعلی ذوق کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا ہے ۔ ایسا لگتا کہ جیسے سب نایاب موتی ایک لڑی میں پرو دیےگئے ہوں ۔ ڈاکٹڑ یونس خیال کی یہ کوشش یقینآ قارئین ادب کے لیے بہت سود مند ثابت ہو گی اور انہیں ایک ہی جگہ ادب کے بہت سے پہلوؤں پر بہت کچھ پڑھنے کو ملے گا – میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ بھرپور انداز میں چلتا رہے – اور ادب کے فروغ کا باعث بنے
عنایہ فلک نور۔۔۔ ۱۷ جولائی ۲۰۱۹۔