بک شیلف

گونگی ہجرت : طاہر حنفی … تبصرہ : یوسف خالد


یوسف خالد
معروف شاعر،ادیب و صحافی جناب طاہر حنفی کا دوسرا شعری مجموعہ ” گونگی ہجرت” مثال پبلیکیشنز فیصل آباد کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے – 192 صفحات کو محیط اس شعری مجموعہ میں غزلیں اور نظمیں شامل ہیں – اس میں اردو ادب کے معروف اہلِ قلم حضرات کی آرا بھی شامل ہیں جن کی تعداد 14 ہے- خود طاہر حنفی صاحب نے دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا ذکر بھی کیا ہے -اور جی بھر کر دوستوں کی تحسین بھی کی ہے –
طاہر حنفی کو میں زمانہ طالب علمی سے جانتا ہوں – انتہائی متحرک اور تقریر و تحریر کی سچی لگن سے سرشار ایک ایسا نوجوان جس کی آواز اور لفظ آج بھی جب آتے ہیں تو ایک پورا عہد آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے – طاہر حنفی نے زمانہ کی ہر کروٹ کو مس کیا ہے اور حالات سے نباہ کیا ہے – ان کی زندگی کے یہ تجربات اور مشاہدات تخلیقی رو میں ڈھل کر کہیں غزل بنے ہیں اور کہیں خوبصورت نظم کی صورت ہمارے سامنے آئے ہیں –
طاہر حنفی محبت کرنے والے اخلاص سے بھرپور اورزندہ دل انسان ہیں – بہت اچھے دوست اور خیر خواہی کے جذبے سے سرشار ہیں – میری دعا ہے اس پیارے انسان کی یہ خوبصورت شعری تخلیق احباب کے لیے جمالیاتی حظ پہنچانے کا سبب بنے –
یوسف خالد

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

بک شیلف

سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ " قیاس "

  • جولائی 14, 2019
    تبصرہ نگار ۔  پروفیسر يوسف خالد سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ ” قیاس ” انحراف پبلیکیشنز لاہور،اسلام
بک شیلف خیال نامہ

وفیات اہل قلم خیبرپختونخوا

  • جولائی 16, 2019
تبصرہ : خورشیدربانی بقول معروف شاعر اور محقق خالد مصطفیٰ،ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کوپاکستان میں وفیات نگاری کے امام کا