خیال نامہ غزل

ہم دن ، مہینے ، سال سے آگے نکل گئے : نیلمادرانی

نیلمادرانی
نیلماناہید درانی
چاہت سے اوروصال سے آگے نکل گئے
دنیا کے ہر    وبال سے آگے  نکل گئے
دوری میں وہ مزہ تھاکہ خواہش بدل گئی
ہم یوں ترے خیال سے آگے نکل گئے
گو صاحبانِ علم    ہمیں    ٹوکتے     رہے
ہم بے   ہنر کمال سے    آگے نکل گئے
کچھ ساعتوں نے روح   کو ایسے جکڑ    لیا
ہم دن ، مہینے ، سال سے آگے نکل گئے

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خیال نامہ

خیال نامہ

  • جولائی 10, 2019
’’ خیال نامہ ‘‘  السلام علیکم احبابِ گرامی! ہمارا معاشرہ بہت سے فکری مغالطوں اور ذہنی انتشار کا شکار   ہے
خیال نامہ

بانوکی ڈائری

  • جولائی 12, 2019
از : صا ئمہ نسیم بانو علم بالقلم وہ قادرِ مطلق, عظیم الشان خالق, تیرا رب جب آسمانی صحیفے کو