بک شیلف

لا وارث مصرعے : آصف راز ۔۔۔ تبصرہ:یوسف خالد


یوسف خالد
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، ڈرامہ نگار، نیوز کاسٹر، صدا کار اور صحافی جناب آصف راز کا تنقیدی و تحقیقی مقالہ چھپ چکا ہے – 416 صفحات پر مشتمل یہ مقالہ ادب اکادمی لاہور- سرگودھا کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے – اس مقالہ میں بڑی محنت سے ایسے اشعار، مصرعے اور کچھ غزلیں وغیرہ اکٹھی کی گئی ہیں اور ان کے متعلق جو گمراہ کن معلومات لوگوں تک پہنچ چکی ہیں ان کو نشان زد کر کے ان کی اصل صورت کو قارئین کے سامنے لایا گیا ہے – بہت سے لا وارث مصرعوں کے تخلیق کار تلاش کر کے مکمل اشعار درج کیے گئے ہیں – یہ اردو ادب کی بہت بڑی خدمت ہے اور اس ریاضت کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے –
ایسا تحقیقی کام بلا شبہ بہت کٹھن ہوتا ہے – آصف راز نے یہ مشکل کام مکمل کر کے اس مقالے کو ادب کے قارئین کے لیے حوالے کی شکل عطا کر دی ہے –
آصف راز کا تعلق سرگودھا سے ہے -ان کی سات کتب شائع ہو چکی ہیں اور ان کا پنجابی کلام ایم اے پنجابی یونیورسٹی آف سرگودھا کے نصاب کا حصہ ہے
آصف راز کو بہت بہت مبارک ہو

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

بک شیلف

سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ " قیاس "

  • جولائی 14, 2019
    تبصرہ نگار ۔  پروفیسر يوسف خالد سیدہ فرح شاہ کا شعری مجموعہ ” قیاس ” انحراف پبلیکیشنز لاہور،اسلام
بک شیلف خیال نامہ

وفیات اہل قلم خیبرپختونخوا

  • جولائی 16, 2019
تبصرہ : خورشیدربانی بقول معروف شاعر اور محقق خالد مصطفیٰ،ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کوپاکستان میں وفیات نگاری کے امام کا