Poetry

اہلِ وفا کی آخری منزل ہے کربلا


سید ظفر کاظمی
(مرثیہء مختلف القوافی)
اک حادثہ نہیں ہے تسلسل ہے کربلا
اہلِ وفا کی آخری منزل ہے کربلا
یہ امتحاں بھی وارثِ کوثر پہ خوب ہے
اصغر کے ہونٹ خشک ہیں جل تھل ہے کربلا
ہر  گام   پر   رلایا   گیا   قیدیء  رضا
عابدؑ کہے کہ موت سے مشکل ہے کربلا
چادر لٹا کے فرض کی تکمیل کر گئ
زینبؑ کے ساتھ کتنی مکمل ہے کربلا
گلگوں قبا ہے ان سے یہ بنجرزمیں ظفر
آلِ نبی کے خون۔کا حاصل ہے کربلا
سید ظفر کاظمی

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں
Poetry غزل

غزل

  • جولائی 16, 2019
          خالدعلیم کاندھوں سے اُترکرباپ کے وہ، پہلومیں کھڑے ہوجاتے ہیں جب بچے بولنے لگ جائیں