ادب ديگر

نعت


احمد ندیم قاسمی 
اس   قدر کون محبّت    کا صِلہ    دیتا ہے
اُس کا بندہ ہوں جوبندے کوخدا دیتاہے
جب اُترتی ہے مِری رُوح میں عظمت اُس کی
مجھ کو مسجوُد ملائک    کا    بنا    دیتا ہے
رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بَس کر
وہ    مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے
اُس کے ارشاد سے مجھ پر مِرے اَسرار کُھلے
کہ وہ    ہر    لفظ میں آئینہ دِکھا دیتا ہے
ظُلمتِ دہر میں جب بھی میں پُکاروں اُس کو
وہ    مِرے قلب  کی    قندیل جلا دیتا ہے
اُس کی رحمت کی بھلا آخری حد کیا ہو گی
دوست کی طرح جو دُشمن کو دعا دیتا ہے
وہی    نِمٹے گا    مِری فِکر کے سناٹوں سے
بُت کدوں کو جو اَذانوں سے بسا دیتا ہے
وہی سرسبز کرے گا مِرے ویرانوں کو
آندھیوں کو بھی جو کردارِ صبا دیتا ہے
فن کی تخلیق کے لمحوں میں، تصوّر اُس کا
روشنی میرے خیالوں میں مِلا دیتا ہے
قصروایواں سے گُزرجاتاہے چُپ چاپ ندیم
دَر محمد کا جب آئے تو صدا دیتا ہے

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

ادب ديگر

اعزاز

  • اگست 8, 2019
از : سنیہ منان ایوان صدر مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔یوم آزادی کی آمد آمد تھی ۔ حکومتی
ادب ديگر

حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی کی پیش گوئیاں

  • اگست 9, 2019
 از:  ڈاکٹرمعین نظامی (بشکریہ جناب ناصرمحموداعوان)                 حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی(