شاعر: یونس خیال
رحمتوں کے ہیں خزینے چارسُو
جس طرح ساون مہینے چارسُو
بن گئے ہیں مصطفٰی کے نام سے
سینکڑوں پتھر نگینے چارسُو
اے ہوا خود میں مجھے تحلیل کر
پھیل جاوں میں مدینے چارسُو
آپ کے لطف وکرم سے یانبیﷺ
زندگانی میں قرینے چارسُو
شاعر: یونس خیال
رحمتوں کے ہیں خزینے چارسُو
جس طرح ساون مہینے چارسُو
بن گئے ہیں مصطفٰی کے نام سے
سینکڑوں پتھر نگینے چارسُو
اے ہوا خود میں مجھے تحلیل کر
پھیل جاوں میں مدینے چارسُو
آپ کے لطف وکرم سے یانبیﷺ
زندگانی میں قرینے چارسُو