ترکیب از: عمارہ قیصر
اجزا:
سویاں ۔۔۔۔ ۱ ؍پیکٹ
دودھ ۔۔۔۔ ۲ ؍ لٹر
گھی ۔۔۔۔۔ آدھ پاو(۱۲۵گرام)
سبز الائچی ۔۔۔۔ ۶ ؍عدد
چینی ۔۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ
بادام ۔۔۔۔۔ حسب ِ خواہش
پستہ ۔۔۔۔۔ حسب ِ خواہش
چھوارے ۔۔۔۔ ۴ ؍عدد
بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے گھی گرم کرکے اس میں الائچی کے دانے بھون لیں پھر اسی گھی میں سوئیوں کو بھون لیں اور سرخ ہوجانے پر چولہا بند کر دیں۔دوسری طرف ایک پتلی میں دودھ ابالنے رکھ دیں اور اس میں چھوارے باریک باریک کاٹ کر ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں سویاں اور چینی ڈال دیں اور ساتھ ساتھ ہلاتے رہیں ورنہ سویاں نیچے لگ جائیں گی۔جب سویاں گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور ڈش میں نکال لیں بادام اور پستہ چھڑک دیں لذیذ شیرخورمہ کھانے کے لیے تیار ہے۔