نعت

میں اورنعت : اپسراگل

میں نے کہا کہ بابا سائیں
دیکھیں میں نے نعت لکھی ہے
بابا مجھ کو دیکھ کے دھیما دھیما سا مسکاے بس
میں نے حیرت سے پوچھا
نعت نہیں دیکھیں گے میری ؟؟
بابا نے میری جانب دیکھا اور پھر پوچھا
نعت کہی ہے
دل کا بوجھ تو اترا ہوگا ؟؟
میں جھجکی تو پھر وہ بولے
اچھا آنسو تو چھلکے نا ؟؟
میں نہ بولی
تو پھر پوچھا
اچھا جسم کی روں روں میں
اک طوفان اٹھا ہوگا ؟؟
میں نادم سی، کچھ نہ بولی
تب بابا خوش ہو کر بولے
اچھا ہوش رہا نہیں ہو گا
سر مستی میں ناچی ہو گی ؟؟
میں یہ سن کر رو دی آخر
بابا سائیں پھر مسکاے
میرے سر پر ہاتھ رکھا
اور کہا
پتر نعت تو شرک ہے پکا
رب کے کام میں ساجھے داری
رب کو کوئی کام نہیں
رب بس نعت ہی کہتا ہے
بندہ کیسے نعت کہے ؟؟
رب دل کے اندر سے بولے
اپنا ساجھے دار بناے
حب محمد صلی اللہ میں
اپنے سوھنے یار کی حب میں
تو پھر نعت لبوں پر آے
پتر نعت کہی نہیں جاتی
پتر نعت عطا ہوتی ہے
اپسرا گل

km

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

نعت

نعت ۔۔۔ شاعر:افضل گوہرراو

  • ستمبر 25, 2019
افضل گوہرراو لہو کا ذائقہ جب تک پسینے میں نہیں آتا میں پیدل چل کے مکےّ سے مدینے میں نہیں
خیال نامہ نعت

نعت:حفیظ تائب

  • ستمبر 27, 2019
حفیظ تائب خوش خصال وخوش خیال و خوش خبر،خیرالبشرﷺ​ خوش نژاد و خوش نہاد  و خوش نظر، خیرالبشرﷺ​ ​ دل