مجھے تو برانڈڈ کپڑے چاہئیں ، سن رہے نا آپ ، مجھے تو سیفائر ، گل احمد ، ماریہ بی الکرم سے نیچے کا برانڈ نہیں چاہیے اور ہاں شوز تو میں ہش پپیز ، سٹائلو یا کم از کم ای سی ایس سے ہی لوں گی ! ایک بات اور کان کھول کر سن لیں ، بچوں کی شاپنگ کسی بڑے شاپنگ مال سے ہی ہو گی
ارے بیگم سن تو لو ، کرونا کی وجہ سے خطرہ بہت زیادہ ہے بڑی مارکیٹس بند ہیں ، کوشش کرو آن لائن ہی منگوا لو
کیوں آن لائن منگوا لوں ، آپ نے مائرہ کو نہیں دیکھا ، کہاں کہاں سے گھوم کے کیسی کیسی چیزیں لائی ہے اور ایک آپ ہیں کہ کرونا سے ڈر رہے ہیں ، لوگ ہمیں کتنی باتیں کریں گے ؟؟
اچھا بابا میں ہارا تم جیتیں ،، چلو جہاں کہتی ہو چلتے ہیں
دیکھئیے فراز اگر میں اصرار نہ کرتی تو آپ نے تو میری عید بلکل بے رنگ کر دی تھی
سنو حراء ہم نے یہ کوئی اچھا کام نہیں کیا ،، کچھ بھی ہو سکتا ہے میرا مطلب ہے خدانخواستہ کرونا کا کوئی مسئلہ نہ ہو جاۓ
ارے فراز یہ کرونا صرف ایک میڈیا کا پھیلایا ہوا فتنہ ہے
عید سے دو دن قبل :
حراء مجھے سانس لینے میں بہت مشکل ہو رہی ہے ، اور میرا گلا اندر سے کسی نے کاٹ دیا ہے ، میرا جسم بھی بہت درد کر رہا ہے
ارے فراز آپکو تو بہت تیز بخار ہے ، کیا کروں اس آدھی رات کو افففف کیا کروں
ٹھریں ہیلپ لائن پے کال کرتی ہوں
آدھے گھنٹے میں ایک ایمبولینس اور جان نکال لینے والے فرشتوں کے لباس میں پانچ آدمی دورازے پے موجود ہوتے ہیں
کہاں لے کے جا رہے ہیں میرے شوہر کو پلیز بتائیں ، میں ایسے اپنے شوہر کو نہیں جانے دوں گی ، میں بھی ساتھ چلوں گی
بی بی آپ ساتھ نہیں جا سکتیں ، بلکہ آپ گھر سے بھی باہر نہیں نکل سکتیں ، کل صبح ہماری دوسری ٹیم آکے آپکی پوری فیملی کا ٹیسٹ کریں گے اور آپکو 15 دن تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں
میرے فراز کو کہاں لے جا رہے ہیں
بی بی آپکے شوہر کو کرونا مثبت آیا ہے اور انکی حالت بہت حد تک بگڑ چکی ہے ہم انہیں پہلے آی سی یو میں رکھیں گے اگر حالت بہتر ہو گئی تو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیں گے
امی میرے فراز کہاں ہیں ، انکا کچھ پتا نہیں ، آج 15 دن سے زیادہ ہو گئے ، ہماری عید بھی نہ جانے کہاں چلی گئی
بیٹی تم فکر نہ کرو تمہارے بھائیوں اور بابا کی بڑی اپروچ ہے وہ پتہ کر رہے ہیں
فون کی بیل ہوتی ہے ، حرا فون اٹینڈ کرتی ہے اور فون اسکے ہاتھ سے گر جاتا ہے
بیٹا حرا کیا ہوا ، بتاؤ تو سہی کیا ہوا میری بیٹی پلیز میرا دل پھٹ جائے گا
امی فراز نہیں رہے ، انہیں پلاسٹک میں لپیٹ کر دفنا دیا گیا ہے
امی میرے فراز ، ہاۓ امی میرے فراز
خدایا تو نے میرے ساتھ ہی یہ کیوں کیا ، میرا کیا قصور تھا
میرا کیا قصور تھا ؟؟؟؟