ہجرکو ہی دوام ہے صاحب : فریدہ غلام محمد

الوداعی پیام ھے صاحب
ہجر کوہی دوام ھے صاحب

آخری موڑ پر کہانی ھے
پھریہ قصہ تمام ھے صاحب

اک بڑی رمز اس میں پنہاں ہے
یہ جو رسما”سلام ھے صاحب

پوچھیں منصور سے یاسرمدسے
عشق کا جو مقام ھے صاحب

دل تَو ، توحیدہی کا قائل ہے
اس میں بس ایک نام ھے صاحب

زندگی کی سہ پہر ھونے لگی
مختصر سا قیام ھے صاحب

You might also like
Loading...