غزل

غزل : اکمل حنیف

 

باتیں تری  غلط  نہ  ترے  ضابطے  غلط

لیکن تجھے جو ملتے ہیں وہ مشورے غلط

 

اب واپسی کی راہ  بھی آتی  نہیں  نظر
عجلت میں ہم نے چن لیے تھے راستے غلط

 

آندھی  کو  دے رہا ہے جو   الزامِ  تیرگی
رکھےتھےخود ہی صحن میں اُس نے دیے غلط

کرتا رہا ہے پیار کے جو حق میں گفتگو
بیٹی ہوئی جواں تو ہوئے نظریے غلط

مانا ترے لبوں پہ ہنسی جچتی ہے بہت
وقتِ جدائی پر ترے یہ قہقہے غلط

جس کوغزل کے میں نے ہی معنی بتائےتھے
وہ مجھ سے کہہ رہا ہے ترے ، قافیے غلط

اکمل حنیف  ہار  کے بیٹھا  ہے زندگی
اِس نےکیے تھےعشق میں کچھ فیصلے غلط

 

younus khayyal

About Author

2 Comments

  1. گمنام

    مئی 11, 2021

    بہت بہت شکریہ سر
    سلامتی کی دعائیں

  2. Muhammad Ali

    مئی 11, 2021

    جناب مجھے علی راحل اورع-ع-عالم صاحب کا موبائل نمبر مل سکتا ہے کیا میں انکے اشعار پڑھنا چاہتا ہو میرا یوٹیوب چینل ہے ابھی نیا نیا ہے اور سبسکرائب بھی بہت کم لوگوں نے کیا ہے لیکن اللہ بہتر جاننے والا اور مدد گار ہے میرے چینل کا نام سکھ چین ہے آواز ٹیپو شکریہ جناب

گمنام کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

غزل

غزل

  • جولائی 12, 2019
شاعر : خورشید ربانی غم نہیں غم آفریں اندیشہ  ہے آئینے  میں جاگزیں  اندیشہ  ہے موجہِ  گرداب  تک تھے  ایک
Poetry غزل

غزل … ڈاکٹرخورشید رضوی

  • جولائی 16, 2019
ڈاکٹرخورشید رضوی دل  کو  پیہم    وہی  اندوہ  شماری   کرناایک ساعت کوشب و روز پہ طاری کرنا اب وہ  آنکھیں